امریکا کی تین اتحادی ریاستوں کو 2.27 ارب ڈالر کا دفاعی سامان
Oct 6, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے مشرق وسطیٰ کے تین ممالک کو مجموعی طور پر 2.27 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان اور دفاعی خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔منظوری کے تحت متحدہ عرب امارات کو ایک ارب 4 کروڑ ڈالر کے عوض 10 ہزار اے پی کے ڈبلیو ایس ٹو پریسیژن گائیڈنس سسٹمز اور متعلقہ سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔اسی طرح کویت کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل نظام کی مرمت اور واپسی سے متعلق خدمات کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔مصر کو 83 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے جیولن میزائل نظام فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تینوں مجوزہ دفاعی معاہدوں کی مجموعی مالیت تقریباً 2.27 ارب ڈالر بنتی ہے۔