عروہ حسین کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا

عروہ حسین کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا

Aug 3, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے منفرد لباس اور دلکش انداز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔عروہ حسین نے حال ہی میں اداکار احسن خان کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔تقریب میں اداکارہ سفید شرٹ، سیاہ باڈی کون لباس اور ٹائی میں نظر آئیں، جبکہ ان کے منفرد انداز کو مداحوں نے خوب سراہا۔عروہ حسین نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔اداکارہ کے نئے انداز پر مداح مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ان کی تصاویر کو بڑی تعداد میں پسند اور شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔