عمیر رانا کا کم عمری میں والد اور دادا کے کرداروں پر دلچسپ انکشاف

2 گھنٹے قبل
عمیر رانا کا کم عمری میں والد اور دادا کے کرداروں پر دلچسپ انکشاف

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور ورسٹائل اداکار عمیر رانا نے کم عمری میں والد اور دادا جیسے کردار نبھانے سے متعلق اپنے دلچسپ تجربات بیان کیے ہیں۔عمیر رانا نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے بطور اداکار اور ہدایتکار کیا۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں پیار کے صدقے، عشق مرشد، زن مرید، دل نہ امید تو نہیں اور سنگ ماہ شامل ہیں۔انہوں نے ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے اور عشق مرشد میں اداکار بلال عباس خان کے والد کا کردار ادا کیا جسے ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر رانا نے بتایا کہ ایک بار ہوٹل میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اتنی کم عمر میں بلال عباس کے والد کا کردار کیسے قبول کیا، کیونکہ اس کے مطابق وہ زیادہ سے زیادہ ان کے بڑے بھائی لگ سکتے تھے۔ اداکار کے مطابق وہ اس سوال پر حیران رہ گئے۔انہوں نے ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرامے میں وہ اداکارہ لیلیٰ واسطی کے شوہر اور ایک بالغ بیٹی کے والد کا کردار ادا کر رہے تھے۔ ایک سین میں جب کردار کی بیوی یہ کہتی ہے کہ وہ جلد نانا بننے والے ہیں تو وہ اس موقع پر بے اختیار ہنس پڑے، کیونکہ صورتحال ان کے لیے کافی غیر معمولی تھی۔عمیر رانا نے کہا کہ بعض اوقات اداکار کو اپنی عمر سے مختلف کردار بھی نبھانے پڑتے ہیں اور یہی اداکاری کی اصل خوبصورتی ہے۔