سوراب میں مسافر بسوں پر فائرنگ، 2 مسافر زخمی

سوراب میں مسافر بسوں پر فائرنگ، 2 مسافر زخمی

Jul 13, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر)بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دو مسافر بسوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہو گئے۔سوراب پولیس کے مطابق زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں مسافر بسیں پنجگور سے کوئٹہ آ رہی تھیں کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بن گئیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ حملے کی وجوہات اور ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔