چنئی( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے نئی سیاسی بحث کو جنم دے دیا ہے۔یہ کلپ مبینہ طور پر 2004 کے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے اور اس وقت سامنے آیا ہے جب تامل ناڈو کی سیاست میں اداکار و سیاستدان وجے کی جماعت ٹی وی کے کی انتخابی کارکردگی پر گفتگو جاری ہے۔انٹرویو میں تریشا سے ان کے مستقبل کے خوابوں کے بارے میں سوال کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ آئندہ دس سال میں تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ بننا چاہتی ہیں۔ویڈیو میں وہ یہ بھی کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ “مجھے پہلے ووٹ دے کر جتائیں، پھر میں بتاؤں گی کہ کیا کرنا ہے۔”دوسری جانب، اداکارہ کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی وجے کی رہائش گاہ آمد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس نے ان کے حوالے سے مزید چہ مگوئیاں بڑھا دی ہیں۔
اداکارہ تریشا کرشنن کا پرانا انٹرویو وائرل، وزیراعلیٰ بننے کے خواب پر گفتگو دوبارہ زیرِ بحث
4 گھنٹے قبل