بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی بند
Jul 10, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے ٹرین سروس مسلسل دوسرے روز بھی معطل رہے گی، جس کے باعث آج بھی کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوگی۔پاکستان ریلویز کے مطابق ریلوے ٹریک پر جاری مرمتی کام کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر بند رکھی گئی ہے۔ اسی وجہ سے گزشتہ روز کے بعد آج بھی ٹرین آپریشن بحال نہیں کیا جا سکا۔ریلوے حکام نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس صرف جیکب آباد تک چلائی جائے گی۔محکمہ ریلویز کے مطابق جن مسافروں کی ٹرینیں منسوخ ہوئی ہیں، انہیں ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔