لندن( شو بز ڈیسک)اسپائیڈر مین فلموں میں پیٹر پارکر کا کردار ادا کرنے والے معروف برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جنوری 2022 میں شراب نوشی ترک کر دی تھی اور اس فیصلے کو اپنی زندگی کا ایک اہم اور یادگار قدم قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہرت کے ساتھ آنے والا مسلسل دباؤ اور تناؤ ایک مشکل حقیقت ہے، اور ان کے مطابق شراب اس ذہنی دباؤ کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ٹام ہالینڈ نے بتایا کہ شراب چھوڑنے کے بعد ان کی زندگی میں واضح بہتری آئی، ان کا اعتماد بحال ہوا اور جذباتی استحکام بھی حاصل ہوا۔اداکار کے مطابق اس فیصلے کے بعد ان کا کیریئر مزید بہتر سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اور وہ جلد ہی متعدد بڑی فلموں میں نظر آئیں گے جن میں “دی اوڈیسی”، “اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے” اور “ایونجرز: ڈومس ڈے” شامل ہیں۔
ٹام ہالینڈ کا شراب نوشی ترک کرنے کا فیصلہ ’’زندگی بدل دینے والا قدم‘‘ قرار
2 دن قبل