'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے کی کامیابی، ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کو وقفہ ملے گا
لاس اینجلس( شوبزڈیسک) مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فائیگی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا فلم اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے کی شاندار کامیابی کے بعد کچھ عرصے کے لیے کام سے وقفہ لیں گے۔ورائٹی کو دیے گئے انٹرویو میں کیون فائیگی نے کہا کہ مستقبل کے منصوبے موجود ہیں، تاہم عالمی تشہیری مہم مکمل ہونے کے بعد دونوں فنکار آرام کریں گے کیونکہ وہ مسلسل مصروفیات کے بعد اس وقفے کے مستحق ہیں۔ٹام ہالینڈ اور زینڈایا گزشتہ کئی ماہ سے Spider-Man: Brand New Day کی تشہیر کے ساتھ ساتھ کرسٹوفر نولان کی نئی فلم The Odyssey کی پروموشن میں بھی مصروف رہے، جس میں دونوں نے ایک ساتھ اداکاری کی ہے۔دونوں اداکار 2017 میں ریلیز ہونے والی Spider-Man: Homecoming سے اسپائیڈر مین فلمی سلسلے کا حصہ ہیں، جبکہ جیکب بیٹالون بھی اس فرنچائز میں ان کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔نئی فلم کی کہانی اسپائیڈر مین: نو وے ہوم کے کئی برس بعد کے واقعات پر مبنی ہے، جہاں پیٹر پارکر ایک نئے خطرناک دشمن کا سامنا کرتا ہے، جبکہ اس کے قریبی دوست اب بھی اسے پہچان نہیں پاتے۔