ہنگو میں اسپتال کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ہنگو میں اسپتال کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) ضلع ہنگو میں سرکاری بنیادی مرکز صحت کی تعمیر کے تنازع پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعے کے مطابق تھانہ ٹل کی حدود میں سرکاری بی ایچ یو اسپتال کی تعمیر کے معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق اس دلخراش واقعے میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق تحصیل ناظم پیاو زار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ایک فریق سے 2 افراد جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان علاقہ چھپری وزیران میں بی ایچ یو اسپتال کی تعمیر کے مقام پر تنازع چلا آرہا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔