ہنگو میں ہسپتال کی تعمیر پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
Sep 1, 2026|ویب ڈیسک
ہنگو( اباسین خبر) ہسپتال کی تعمیر کی جگہ کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈی پی او کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے ٹل میں پیش آیا، جہاں چھپری وزیران میں بنیادی مرکز صحت کے منصوبے کی جگہ پر دو گروپوں کے درمیان اختلاف چل رہا تھا۔ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں گروپ چاہتے تھے کہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر ان کے علاقے میں کی جائے، اسی تنازع کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔