ادھورے پن میں بھی خوبصورتی ہے، صبا قمر کے خیالات نے مداحوں کو متاثر کر دیا

2 گھنٹے قبل
ادھورے پن میں بھی خوبصورتی ہے، صبا قمر کے خیالات نے مداحوں کو متاثر کر دیا

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صبا قمرایک بار پھر اپنے منفرد خیالات اور گہرے اندازِ گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے اپنی زندگی، خواہشات اور ادھورے پن کے احساس پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی بھارتی ہدایتکار Imtiaz Ali کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک خاص خوبصورتی اور کشش پائی جاتی ہے۔صبا قمر نے کہا کہ وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کے نزدیک زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی الگ اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسان کی تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو خواہش کرنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے، اسی لیے درد، کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک الگ لطف اور معنی موجود ہوتے ہیں۔اداکارہ کے اس فلسفیانہ انداز نے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ سوشل میڈیا پر ان کے خیالات کو خوب سراہا جا رہا ہے۔