ٹیسٹ کپتان بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے، بھائیوں کے ساتھ سالگرہ منائی
Oct 15, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے اپنی 32ویں سالگرہ بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔سالگرہ کی تقریب میں بابر اعظم نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ کیک کاٹا، جس پر کرکٹ سے ان کی محبت کے اظہار کے لیے بیٹ اور بال کی تصاویر نمایاں تھیں۔بابر اعظم کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر ان کے بھائیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں شائقین کی جانب سے توجہ حاصل ہوئی۔