سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار

Oct 15, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو اضافی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے بھی مائیک ہیسن کو عبوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی۔ اس موقع پر سرفراز احمد کو ذمہ داری سے ہٹا کر مائیک ہیسن کو یہ عہدہ دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اگلے ماہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر جبکہ دوسرا میچ 17 نومبر سے شروع ہوگا۔مائیک ہیسن اس وقت پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔