تاپسی پنوں نے مخصوص فلمی کرداروں تک محدود ہونے سے انکار کردیا

تاپسی پنوں نے مخصوص فلمی کرداروں تک محدود ہونے سے انکار کردیا

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں خود کو کسی ایک مخصوص کردار یا تاثر تک محدود نہیں کرنا چاہتیں۔تاپسی پنوں نے اپنے کیریئر میں خواتین اور سماجی موضوعات پر مبنی متعدد فلموں میں کام کیا، جن میں ’’پنک‘‘، ’’ملک‘‘، ’’تھپڑ‘‘ اور ’’آسی‘‘ شامل ہیں۔ اب وہ اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’’گندھاری‘‘ کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں، جس میں ایک ماں اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلمی صنعت میں فنکاروں کو مخصوص قسم کے کرداروں تک محدود کردینا عام ہے۔ ان کے مطابق وہ ایسے منصوبوں سے گریز کرتی ہیں جن میں پہلے ہی اندازہ ہوجائے کہ مخصوص کردار میں انہیں دیکھ کر ناظرین فلم کی کہانی کا انجام سمجھ جائیں گے۔تاپسی نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر بعض فلمیں چھوڑیں تاکہ ایک ہی قسم کی اداکارہ کے طور پر ان کی شناخت قائم نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز ہی سے انہیں روایتی اور دقیانوسی کردار کم ملے، حالانکہ ایسے کردار اداکاراؤں کے لیے مالی طور پر زیادہ فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔