صوابی کے شہریوں نے لانگ مارچ مسترد، مسائل حل کرنے کا مطالبہ

صوابی کے شہریوں نے لانگ مارچ مسترد، مسائل حل کرنے کا مطالبہ

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) ضلع صوابی کے شہریوں اور تاجروں نے لانگ مارچ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے عوامی مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صوابی کے عوام کو لانگ مارچ نہیں بلکہ درپیش مشکلات کا خاتمہ چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس معاملے پر فوری توجہ دیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق موجودہ لانگ مارچ بھی سابقہ احتجاج کی طرح ناکام ہوگا، حکومت کو سیاسی سرگرمیوں کے بجائے صوبے کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔شہریوں اور تاجروں نے حکومت پر زور دیا کہ صوبے کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔