سنیتا آہوجا کے بیان نے ہلچل مچا دی

سنیتا آہوجا کے بیان نے ہلچل مچا دی

Jun 29, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)سنیتا آہوجا نے ریئلٹی شو لاک اپ: سچ یا سزا کے پریمیئر کے دوران ایک مبہم اور سنسنی خیز بیان دے کر میڈیا کی توجہ حاصل کر لی۔سنیتا آہوجا نے گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کو ان کی زندگی میں کسی "تیسری شخصیت" کی آمد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ "میرا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا۔"شو کے میزبان فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے جب سنیتا کے ایک پرانے بیان، "مجھے گووندا جیسا بیٹا چاہیے، شوہر نہیں"، کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ محبت میں انسان کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔سنیتا کے مطابق، "چی چی" یعنی گووندا کی زندگی میں کئی معاشقے رہے، اور فلمی دنیا میں اداکاروں اور اداکاراؤں کے درمیان ایسی باتیں غیر معمولی نہیں سمجھی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں تک گووندا کا ساتھ نبھانے کے بعد اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا بیٹا گووندا جیسا ہونا چاہیے۔