سنیتا آہوجا نے گووندا کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا
ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے سینئر اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنے شوہر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پیش رفت گووندا کے نئی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں کے دوران سامنے آئی ہے۔ دونوں میاں بیوی اس وقت ایک دوسرے کو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بھی فالو نہیں کر رہے۔اس سے قبل سنیتا آہوجا نے گووندا سے متعلق طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا تھا، جس کے بعد یہ خیال کیا گیا کہ دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ تاہم بعد میں سنیتا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مقدمہ اس لیے واپس لیا کیونکہ گووندا مبینہ طور پر کومل رانی سوارنکر سے شادی کا ارادہ رکھتے تھے۔گووندا کے منیجر نے سنیتا کے دوسری شادی سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا۔سنیتا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں بعض ہوٹلوں سے فون موصول ہوئے تھے، جس کے بعد گووندا اور کومل رانی کے مبینہ تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔