سنیدھی چوہان کا امیتابھ بچن کو پہلا کرش قرار دینے پر دلچسپ جواب
Aug 21, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان نے مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ میں امیتابھ بچن کو اپنا پہلا کرش قرار دیا، جس پر اداکار نے برجستہ جواب دے کر محفل زعفران زار کردی۔سنیدھی نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی امیتابھ بچن کی مداح رہی ہیں اور انہیں بےحد پسند کرتی تھیں۔ اس پر امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر انہیں پہلے معلوم ہوتا تو وہ بھی پہلے سے کچھ تیاری کرلیتے۔اداکار کے جواب پر سنیدھی شرما گئیں جبکہ اسٹوڈیو تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا، بعدازاں دونوں فنکاروں کی یہ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔