ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اچانک ملنے والی کامیابی بعض اوقات خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اور انہیں اس بارے میں پہلے ہی ان کی والدہ امریتا سنگھ نے خبردار کیا تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے بتایا کہ ان کا فلمی سفر 2018 میں فلم “کیدر ناتھ” سے شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے مرحوم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کیا۔اداکارہ کے مطابق ابتدائی کامیابی کے بعد انہیں “لوو آج کل” اور “قلی نمبر 1” جیسی فلموں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ انہیں اکثر سمجھاتی تھیں کہ اچانک ملنے والی شہرت تیزی سے اوپر بھی لے جاتی ہے اور تیزی سے نیچے بھی گرا سکتی ہے۔سارہ علی خان نے کہا کہ ناکامی کے بعد انہیں اپنی خامیوں کو سمجھنے اور خود کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔اداکارہ کے مطابق وہ مثبت تنقید کو اہمیت دیتی ہیں اور غیر ضروری شور کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔واضح رہے کہ وہ اس وقت اپنی نئی فلم “پتی پتنی اور وہ 2” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو ہدایت کار مدثر عزیز کی فلم ہے۔