کالج سے بھاگ کر بھارت، نیوزی لینڈ ٹیسٹ دیکھنے پہنچنے والے نوجوان کیمرے کی زد میں آگئے
Nov 23, 2026|ویب ڈیسک
ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ویلنگٹن ٹیسٹ میچ کے دوران کالج سے غیر حاضر ہوکر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچنے والے نوجوان شائقین ٹی وی کیمروں میں پکڑے گئے۔ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کالج کے چند طلبہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اطمینان سے برگر کھا رہے تھے کہ اچانک کیمروں نے انہیں ٹی وی اسکرین پر دکھا دیا۔نوجوانوں نے بڑی اسکرین پر خود کو دیکھتے ہی چہرے چھپانے کی کوشش کی، تاہم ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میچ کے دوران کمنٹیٹرز نے بھی اس دلچسپ واقعے پر خوب تبصرے کیے۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ کالج اسٹیڈیم کی سڑک کے دوسری جانب واقع ہے، جہاں سے طلبہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے آخری روز کا دلچسپ مقابلہ دیکھنے پہنچے تھے۔