امیر گیلانی کا ماورہ حسین کو مہنگا تحفہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو ان کے شوہر اور اداکار امیر گیلانی نے آئی فون 18 پرو میکس تحفے میں دے دیا، جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے فون کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ماورہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ جب شوہر آپ کو نیا فون تحفے میں دے تو فوٹو شوٹ کرنا تو لازمی ہے۔تصاویر میں اداکارہ پیلے رنگ کے پولکا ڈاٹ ٹاپ میں دکھائی دے رہی ہیں، جسے انہوں نے سیاہ شرٹ اور ٹراؤزر کے ساتھ زیب تن کر رکھا ہے۔ انہوں نے گھر کے مختلف مقامات پر تصاویر بنوائیں، تاہم شوہر امیر گیلانی اور بیٹے کے ساتھ کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔ماورہ حسین کے مداحوں نے اس تحفے پر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ امیر گیلانی دوسروں کے لیے معیار بہت بلند کر رہے ہیں۔ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ بات انہیں جذباتی کر دیتی ہے۔ اداکارہ منال خان نے بھی انہیں مبارک باد دی۔واضح رہے کہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، جبکہ ستمبر 2026 میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔