سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار سے اوپر
Aug 10, 2026|ویب ڈیسک
کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 430 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔