سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 175 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
Jul 27, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا، جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان نمایاں ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق نئے ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور خریداری کے رجحان نے سٹاک مارکیٹ کو دوبارہ تیزی کی جانب گامزن کر دیا ہے۔