اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 178 ہزار کی حد پر بحال

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 178 ہزار کی حد پر بحال

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار شروع ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔