اسٹیٹ بینک کی بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے پر نئی ہدایات جاری
Jul 1, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ قانونی جواز، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور مکمل تصدیق کے بغیر کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ بلاک نہ کیا جائے۔اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری یا احتیاطی بنیادوں پر لگائی جانے والی پابندیوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔مرکزی بینک نے ہدایت کی ہے کہ بینک ان احکامات پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مناسب اندرونی نظام بھی تشکیل دے سکتے ہیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسٹیٹ بینک کو اندرونی طریقہ کار وضع کرکے بینکوں کو واضح ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔