سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی سابق اہلیہ کا نجی زندگی سے متعلق انکشاف
Aug 21, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( شوبز ڈیسک)سیما سجدیہہ نے بتایا کہ سہیل خان کم گو، نجی مزاج اور اپنی عادات و معمولات کے پابند انسان ہیں، جبکہ مانوس ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ طلاق کے بعد سیما نے کہا کہ وہ فی الحال اکیلی زندگی سے خوش ہیں اور مستقبل میں رفاقت کے امکان کو رد نہیں کرتیں۔انہوں نے بتایا کہ مصروف دن کے بعد گھر جا کر اپنے کتوں کے ساتھ وقت گزارنا انہیں پسند ہے۔ سیما نے خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مختلف کاسمیٹک علاج، جن میں فلرز، بوٹوکس اور لیزر ٹریٹمنٹ شامل ہیں، کروانے کا بھی انکشاف کیا۔