اداکار عاشر وجاہت اور آریان خان کی مشابہت پر سوشل میڈیا پر بحث

3 گھنٹے قبل
اداکار عاشر وجاہت اور آریان خان کی مشابہت پر سوشل میڈیا پر بحث

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار عاشر وجاہت اپنے حالیہ ڈرامے کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، تاہم اب وہ اپنی شکل و صورت کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ عاشر وجاہت کی ظاہری مشابہت بالی ووڈ اسٹار آریان خان سے ملتی جلتی ہے، جو معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں۔دونوں نوجوان فنکاروں کی عمر تقریباً ایک جیسی ہونے کی وجہ سے یہ موازنہ مزید بڑھ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین دونوں کی تصاویر اور انداز کا تقابل کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار جاری ہے کہ آیا واقعی دونوں میں واضح مشابہت پائی جاتی ہے یا نہیں۔