مومنہ اقبال کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بحث، سگریٹ نوشی کے دعوے زیرِ سوال

12 گھنٹے قبل
مومنہ اقبال کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بحث، سگریٹ نوشی کے دعوے زیرِ سوال

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں مداح جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دے رہے ہیں، جبکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔اسی دوران مومنہ اقبال کی برائیڈل میک اوور سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ میک اپ کے دوران مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کر رہی تھیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ بعض صارفین نے اسے اداکارہ کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو بھی یہ ان کی نجی زندگی سے متعلق ہے۔دوسری جانب کئی صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ویڈیو ایڈٹ شدہ ہو یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہو۔کچھ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس چیز کو سگریٹ قرار دیا جا رہا ہے وہ دراصل میک اپ کے دوران استعمال ہونے والا کوئی برش یا کاسمیٹک ٹول بھی ہو سکتا ہے۔تاہم اب تک مومنہ اقبال کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث ویڈیو میں دکھائی دینے والی چیز اور اس سے متعلق دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔