معیشت کی بنیاد چھوٹے کاروبار ہیں، ہارون اختر
Jun 29, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ہارون اختر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی اصل طاقت مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر نے بتایا کہ تقریباً 71 لاکھ 40 ہزار مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب اور مستحکم معیشت کے مرکز میں باہمت اور پرعزم کاروباری شخصیات ہوتی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کے مطابق، غیر زرعی شعبے میں 80 فیصد سے زائد روزگار کے مواقع مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے فراہم کر رہے ہیں، جبکہ یہ شعبہ مجموعی قومی پیداوار میں 40 فیصد اور برآمدات میں 30 فیصد حصہ ڈال رہا ہے۔