کرغزستان میں چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کا باقاعدہ آغاز

کرغزستان میں چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کا باقاعدہ آغاز

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

کرغزستان( سپورٹس ڈیسک) چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز کرغزستان میں ہوگیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں کرغزستان کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے دیگر ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ پاکستانی دستے کی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے کھڑے ہوکر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ شائقین نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا۔ورلڈ نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کے روایتی کھیلوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے، جس میں پاکستان کے کھلاڑی بھی مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔