پشاور میں گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

پشاور میں گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Jul 16, 2026|ویب ڈیسک

پشاور ( اباسین خبر) تہکال پایان میں ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گھر کے ہال میں لگی، جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر آتش گیر سامان موجود تھا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق تمام افراد کی موت آگ کی شدت اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی، جبکہ آتشزدگی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔