شویتا تیواری نے آن لائن بدتمیز شخص کا پارٹی کارکن ہونا مسترد کردیا
Aug 28, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شویتا تیواری نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے والا شخص مہاراشٹرا نونرمان سینا کا کارکن نہیں تھا۔شویتا تیواری نے فوری کارروائی پر پارٹی سربراہ راج ٹھاکرے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ کے مطابق گزشتہ ہفتے انہوں نے انسٹاگرام پر خواتین کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے افراد کے پیغامات اور پروفائلز شیئر کیے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ راج ٹھاکرے کی ٹیم کی ایک خاتون رکن نے ان سے رابطہ کرکے معاملے پر کی گئی کارروائی سے آگاہ کیا۔شویتا تیواری نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ اکاؤنٹس اس لیے منظرعام پر لائے تاکہ نازیبا زبان استعمال کرنے والے افراد کو یہ تاثر نہ ملے کہ وہ کسی بھی حرکت کے بعد آسانی سے بچ سکتے ہیں۔