ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شیکھر سمن نے ساتھی فنکار شاہ رخ خان کی سخاوت اور خوش اخلاقی سے جڑا ایک یادگار واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر سمن نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم “چلتے چلتے” کے ٹیزر کے لیے شاہ رخ خان نے ان سے وائس اوور کی درخواست کی تھی۔شیکھر سمن کے مطابق شاہ رخ خان نے انہیں فون کر کے کہا کہ فلم کے ٹیزر کے لیے ان کی آواز درکار ہے، جس پر انہوں نے فوراً رضامندی ظاہر کی اور وائس اوور مکمل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں شاہ رخ خان نے انہیں ایک بڑا چیک بھیجا، لیکن انہوں نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا کہ یہ دو دوستوں کے درمیان محبت اور احترام کا معاملہ ہے، پیسوں کا نہیں۔شیکھر سمن کا کہنا تھا کہ اس کے بعد شاہ رخ خان نے انہیں ایک قیمتی گھڑی تحفے میں دی، جو آج بھی ان کے پاس محفوظ ہے۔واضح رہے کہ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم “چلتے چلتے” میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جبکہ یہ فلم باکس آفس پر بھی کامیاب ثابت ہوئی تھی۔
شاہ رخ خان کی فراخ دلی کا چرچا، شیکھر سمن نے یادگار واقعہ سنا دیا
8 گھنٹے قبل