شاداب خان کا لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

شاداب خان کا لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

Jun 24, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلش کاؤنٹی کلب لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاداب خان کو آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو رواں سیزن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔شاداب خان جمعے کو لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں لنکا شائر کی جانب سے میدان میں اترنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔