سلیکون ویلی اوپن اسکواش، نور زمان اور اشعب عرفان کی شاندار فتوحات

سلیکون ویلی اوپن اسکواش، نور زمان اور اشعب عرفان کی شاندار فتوحات

Oct 21, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے، نور زمان اور اشعب عرفان اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔امریکی شہر ریڈ ووڈ سٹی میں جاری ٹورنامنٹ میں نور زمان نے امریکی کھلاڑی برانسٹن منگ کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔نور زمان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور مسلسل تین گیمز جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔ ان کی فتح کا اسکور 3-11، 11-5، 11-8 اور 11-9 رہا۔ پاکستانی کھلاڑی نے امریکی حریف کو 41 منٹ میں شکست دی۔دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان نے ہنگری کے کھلاڑی بالاز فارکاس کو تین صفر سے ہرایا۔ اشعب عرفان کی کامیابی کا اسکور 11-6، 11-4 اور 11-5 رہا۔ انہوں نے یہ مقابلہ صرف 25 منٹ میں اپنے نام کیا۔دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کے بعد سلیکون ویلی اوپن کے اگلے راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 امریکی ڈالر ہے۔