فیفا کا ہمالیہ کپ کے نام سے نئے علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور

فیفا کا ہمالیہ کپ کے نام سے نئے علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور

Oct 21, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہمالیہ کپ کے نام سے نئے علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور شروع کردیا ہے، جس میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بھوٹان سمیت متعدد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔مجوزہ ٹورنامنٹ میں مالدیپ اور سری لنکا کو بھی شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش، افغانستان، چین اور میانمار بھی ممکنہ شرکا میں شامل ہوسکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق نئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد جنوبی ایشیائی ممالک کو بین الاقوامی فٹبال میں شرکت کے مزید مواقع فراہم کرنا اور خطے میں اس کھیل کو فروغ دینا ہے۔اس سلسلے میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے دورۂ بنگلہ دیش اور بھوٹان کے دوران علاقائی فٹبال کے فروغ سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔تاہم مجوزہ ہمالیہ کپ کے انعقاد، اس کے شیڈول اور شریک ممالک کے حوالے سے حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔