مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی:شبنم

مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی:شبنم

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری کی سدا بہار اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان سے بے حد محبت اور عزت ملی، مداحوں نے اپنی بیٹیوں کے نام تک ان کے نام پر رکھے، اس سے بڑھ کر محبت کا اظہار اور کیا ہوسکتا ہے۔شبنم نے گزشتہ روز اپنی 80ویں سالگرہ منائی، جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔ ڈھاکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان بہت یاد آتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ وہ ہوا میں اڑ کر پاکستان پہنچ جائیں۔لیجنڈری اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دور کے تمام مقبول ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا، تاہم سب سے زیادہ فلمیں اداکار ندیم کے ساتھ کیں۔شبنم نے مجموعی طور پر 160 فلموں میں کام کیا، جن میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی ندیم کے ساتھ جوڑی سب سے زیادہ مقبول رہی اور آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔