شبیر جان ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئے،بیٹی کے سا تھ ویڈیو وائرل

7 گھنٹے قبل
شبیر جان ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئے،بیٹی کے سا تھ ویڈیو وائرل

کراچی( شوبزڈیسک)پاکستانی فنون لطیفہ کی دنیا کے سینئر اداکار شبیر جان ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئے، انہوں نے اپنی بیٹی اور سابق اداکارہ یشمیرہ جان کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے عوام میں مقبول ہو گئی۔اس ویڈیو میں باپ بیٹی کی دلنشین ہم آہنگی نے ناظرین کے دل موہ لیے اور اسے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ شبیر جان طویل عرصے سے ڈرامہ دنیا میں اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی یکساں مقبول ہیں۔انیس سو نوے کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے شبیر جان نے متعدد یادگار کردار ادا کیے، وہ مثبت اور منفی دونوں طرح کے کرداروں میں ناظرین کی توجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ فریدہ بھی اسی شعبے سے وابستہ رہی ہیں جبکہ بیٹی یشمیرہ جان نے چند ڈراموں میں کام کرنے کے بعد ازدواجی زندگی کو ترجیح دیتے ہوئے فن کو خیرباد کہہ دیا۔حال ہی میں جاری ہونے والی اس ویڈیو میں شبیر جان نے بیٹی کا بھرپور ساتھ دیا جسے دیکھ کر مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ عوام کی جانب سے محبت بھرے تاثرات سامنے آ رہے ہیں اور کئی افراد نے انہیں ایک مثالی والد قرار دیا ہے۔