سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر قرض 3 سال کیلئے مؤخر کردیا
Jul 30, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یہ قرض رول اوور کیا ہے، جو پاکستان کو متحدہ عرب امارات کو ادائیگیوں کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ مالی سہولت ابتدائی طور پر پاکستان کو 3 ماہ کے لیے دی تھی، تاہم اب اس کی مدت میں مزید تین سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔