سعودی عرب میں میزائل، ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی
Oct 6, 2026|ویب ڈیسک
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں روکے جانے کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے خبردار کردیا۔وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی فوجی یا دفاعی کارروائی کی عکس بندی، تصاویر بنانا یا ایسے مناظر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کرنا قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔حکام کے مطابق پابندی سعودی شہریوں کے علاوہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہوگی، جبکہ دفاعی نظام، میزائلوں اور ڈرونز سے متعلق حساس مناظر کی تشہیر کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔