سرفراز احمد اور عمر گل ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے فارغ

سرفراز احمد اور عمر گل ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے فارغ

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

لندن( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت لندن میں ہونے والے اجلاس میں قومی ٹیسٹ ٹیم سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو ذمہ داری سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدے سے سبکدوش کیا جائے گا۔ تاہم دونوں کوچز انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برمنگھم ٹیسٹ میں کوچز کے سربراہ مائیک ہیسن ہوں گے، جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو بھی تیسرے ٹیسٹ سے قبل وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا، محمد رضوان اور امام الحق کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں گے۔