ثانیہ اشفاق کی نئی ویڈیو نے چہ مگوئیاں بڑھا دیں، مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع
کراچی( شوبز ڈیسک) قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں مداح ان کی زندگی میں ممکنہ نئی پیش رفت سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سرخ عروسی لباس اور روایتی کندن زیورات زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک شخص سے پوچھتی ہیں، ’’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘‘ جس پر جواب ملتا ہے، ’’میری دلہن جیسی۔‘‘انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’’زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ‘‘، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین اسے ثانیہ اشفاق کی ممکنہ نئی شادی کا اشارہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ کسی نئے ماڈلنگ یا پیشہ ورانہ منصوبے کی تشہیر بھی ہو سکتی ہے۔تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، نہ ہی ثانیہ اشفاق یا عماد وسیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی نجی زندگی سے متعلق مختلف معاملات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں، جبکہ ماضی میں وہ عماد وسیم کے ساتھ ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق بھی اپنے مؤقف کا اظہار کر چکی ہیں۔