سلمان خان نے 16 کلو وزن کم کر لیا، صحت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے وزن میں 16 کلو کمی کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کی وضاحت کر دی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں پہلے کی نسبت کمزور دکھایا گیا، جس پر مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کیے۔بعد ازاں اداکار نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، تاہم اب انہوں نے صحت سے متعلق خدشات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کیا ہے۔سلمان خان حال ہی میں رئیلیٹی شو "الائنس" میں شریک ہوئے، جہاں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کے وزن میں کمی کے حوالے سے گفتگو کی۔سلمان خان نے سہیل خان کی کم ہوئی جسامت کو سراہا، جس پر سہیل خان نے بتایا کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کیا ہے اور اپنے سکس پیک بھی دکھائے۔ اس پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی اپنی فٹنس کے لیے 16 کلو وزن کم کیا ہے۔