دنیا میں جنگوں سے میرے بچے خوفزدہ رہتے ہیں، سیف علی خان

دنیا میں جنگوں سے میرے بچے خوفزدہ رہتے ہیں، سیف علی خان

Aug 18, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں اور کشیدہ حالات کے باعث ان کے بیٹے تیمور علی خان اور جے خوفزدہ رہتے ہیں۔56 سالہ اداکار نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دونوں بیٹوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا میں جاری مختلف تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا۔جموں و کشمیر کے علاقے اُڑی کے دورے کے دوران ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے بچے دنیا میں ہونے والی جنگوں کے بارے میں سوالات کرتے ہیں اور موجودہ صورتحال سے خوف بھی محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کی حفاظت کون کرے گا، مستقبل میں کیا ہوگا اور کیا حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔سیف علی خان کے مطابق دنیا میں جاری کشیدگی اور مختلف جنگوں کی صورتحال بچوں کے لیے باعث تشویش بن رہی ہے۔