سحر ہاشمی کی تقریب میں ڈریسنگ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
Aug 25, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( شوبز ڈیسک) پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے دوران توجہ کا مرکز بن گئیں۔اداکارہ نے تقریب میں نیلے رنگ کا ریشمی گاؤن پہن رکھا تھا، تاہم لباس کی چست فٹنگ کے باعث انہیں تصاویر اور ویڈیوز میں اسے سنبھالتے ہوئے قدرے بے آرام دیکھا گیا۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطوں پر سامنے آنے کے بعد سحر ہاشمی کے لباس کا انتخاب صارفین کی توجہ حاصل کرگیا۔ بعض صارفین نے لباس کو ناموزوں قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو ملبوسات کے انتخاب میں احتیاط کا مشورہ دیا، جبکہ کچھ نے لباس کی چست فٹنگ پر اعتراض کیا۔سحر ہاشمی مختلف ڈراموں میں اداکاری کے باعث اپنی شناخت بنا چکی ہیں اور جلد فرحان سعید کے ساتھ ایک بڑے منصوبے میں نظر آئیں گی۔