روی موہن اور کینی شا کی علیحدگی کی افواہیں تیز

1 گھنٹے قبل
روی موہن اور کینی شا کی علیحدگی کی افواہیں تیز

کراچی( شوبز ڈیسک)گلوکارہ اور روحانی معالج کینی شا فرانسس اور بھارتی اداکار روی موہن کے درمیان تعلق ختم ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔یہ قیاس آرائیاں اُس وقت مزید بڑھ گئیں جب کینی شا فرانسس نے ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے چنئی چھوڑنے اور سماجی رابطوں سے دور ہونے کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ روی موہن نے 2024 میں اپنی اہلیہ آرتی روی سے 15 سالہ شادی ختم کی تھی جبکہ بعد ازاں دونوں کے درمیان قانونی تنازع بھی سامنے آیا۔اسی دوران کینی شا کا نام اداکار کے ساتھ جوڑا گیا، تاہم انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ روی موہن سے ان کی ملاقات بطور روحانی معالج ہوئی اور دونوں کے درمیان صرف دوستی ہے۔کینی شا کو اس معاملے پر آرتی روی کے حامیوں کی جانب سے شدید آن لائن تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن انہوں نے اداکار کی ازدواجی زندگی متاثر کرنے کے الزامات کو مسترد کیا۔اپنے حالیہ بیان میں کینی شا فرانسس نے ماضی کے تلخ تجربات، بچپن کے صدمات اور تشدد زدہ تعلقات سے متعلق بھی گفتگو کی۔اداکارہ خوشبو سندر کی ایک مبہم تنقیدی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ کینی شا اور روی موہن کے درمیان فاصلے پیدا ہو چکے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔