عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
Aug 5, 2026|ویب ڈیسک
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس نظر آ رہی ہیں اور "قبول ہے" کہتی دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں "الحمداللہ، زندگی کے نئے باب کا آغاز" لکھا، جس کے بعد مداحوں نے ان کے نئے رشتے سے متعلق اندازے لگانا شروع کر دیے۔ویڈیو میں ثانیہ اشفاق کو اپنے ساتھ موجود ایک شخص سے یہ پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "میں کیسی لگ رہی ہوں؟" جس پر جواب دیا جاتا ہے کہ "میری دلہن لگ رہی ہو"۔تاہم ثانیہ اشفاق کی جانب سے تاحال شادی یا نئے رشتے کے حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔