رونالڈو نے ورلڈ کپ میں نئے ریکارڈز اپنے نام کر لیے
Jun 24, 2026|ویب ڈیسک
پرتگال ( سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ازبکستان کے خلاف میچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی نئے اعزازات حاصل کر لیے۔گروپ مرحلے کے اس اہم مقابلے میں رونالڈو نے میچ کے چھٹے منٹ میں گول کر کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں چھ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔انہوں نے میچ کے 39ویں منٹ میں دوسرا گول بھی اسکور کیا، جس کے ساتھ ہی ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔41 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ میں پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے، جبکہ وہ عالمی کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔