راجر فیڈرر انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم کا حصہ بن گئے
Aug 31, 2026|ویب ڈیسک
نیوپورٹ( سپورٹس ڈیسک)20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم کی تقریب امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر نیوپورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے فیڈرر کو باضابطہ طور پر ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجر فیڈرر نے کہا کہ ہال آف فیم میں شمولیت ان کی زندگی کے عظیم ترین اعزازات میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت کبھی ان کا مقصد نہیں رہی، بلکہ زندگی بھر اپنے پسندیدہ کھیل سے وابستہ رہنا ہی ان کی خواہش تھی۔13 برس کی عمر میں بال بوائے کی حیثیت سے اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے راجر فیڈرر جذباتی ہوگئے۔