باوقار فلرٹنگ سے کام کا ماحول خوشگوار ہوتا ہے:صباحت بخاری

باوقار فلرٹنگ سے کام کا ماحول خوشگوار ہوتا ہے:صباحت بخاری

Aug 8, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے کہا ہے کہ ڈراما سیٹس پر حدود اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کی جانے والی خوشگوار گفتگو اور اظہارِ پسندیدگی سے کام کا ماحول بہتر اور فنکاروں کے درمیان ہم آہنگی مضبوط ہو سکتی ہے۔اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صباحت بخاری نے شوبز سے متعلق مختلف معاملات اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔احمد علی بٹ نے جب ان سے پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے ان سے اظہارِ پسندیدگی کیا، تو اداکارہ نے بتایا کہ کئی ساتھی فنکار ان کی تعریف کر چکے ہیں، جسے وہ مثبت انداز میں لیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اظہارِ پسندیدگی مہذب انداز اور مناسب حدود میں ہو تو شوٹنگ کے دوران ماحول خوشگوار رہتا ہے، فنکاروں کے درمیان باہمی تعلق بہتر ہوتا ہے اور دوستی و تعاون کی فضا قائم ہوتی ہے، جس کا اثر پردے پر نظر آنے والی فنکارانہ ہم آہنگی پر بھی پڑتا ہے۔صباحت بخاری نے کہا کہ ان کے لیے سب سے خوبصورت تعریف یہ ہے کہ انہیں ایک مثبت شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کسی سے اظہارِ پسندیدگی میں پہل نہیں کرتیں، البتہ کسی ساتھی فنکار یا دوسرے شخص کا رویہ اچھا اور شخصیت مثبت محسوس ہو تو وہ کھل کر اس کی تعریف کرتی ہیں۔